ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو تحریک عدم اعتماد کے موقع پر حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل اپنے ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا اور جس نے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا اس کے خلاف 63 اے کی کارروائی کرنے کے لیے خط بھی تحریر کیا تھا۔
اب فیصلہ ہوا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اعتماد کے ووٹ دینے اسمبلی اجلاس میں ہوں گے۔ خود وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔ حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
Discussion about this post