لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔جس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی میں تالے لگا کر اسے بند کردیا ہے۔ نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوٹل پہنچ گئی ہیں۔ جن کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ قافلہ اب پنجاب اسمبلی کی طرف رواں دواں ہے۔
مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف آواری ہوٹل سے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ pic.twitter.com/7KsKtAY9VC
— PML(N) (@pmln_org) April 6, 2022
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیشن کہیں بھی طلب کیا جاسکتاہے۔ ان کے مطابق قانونی ماہرین کی مشاورت کے لیے آج کی وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قاف لیگ تحریک عدم اعتماد جمر کراچکی ہے۔اسی بنا پر ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ڈپٹی اسپیکر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے۔ ایسا کیا گیا تو وہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نون لیگ، جہانگیر ترین اور علیم خان کے گروپ کی ارکان کی تعداد 190 سے زیادہ ہے۔
Discussion about this post