پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے۔ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے انتخاب میں بھی حصہ نہیں لے گی۔
قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کیخلاف مستفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قومی اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے جو فیصل آباد کے میرے حلقہ کے لوگوں نے 2018 میں میرے سپرد کی تھی۔
پاکستان کی سالمیت،خودمختاری اور قومی غیرت کے لیے ایسی ہزاروں نشستیں قربان۔ pic.twitter.com/uV5jepc9yH— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 11, 2022
اس سلسلے میں علی زیدی، مراد سعید ،علی امین گنڈا پور سمیت کئی ارکان نے استعفیٰ دینا شروع کردیے۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔ اتوار کو عوامی طاقت نے اُن کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ شہباز شریف پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن مقدمات ہیں۔
جس آدمی پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں،اسے جو بھی وزیراعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہو سکتی۔ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں، عمران خان#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/hzQf7y1fDe
— PTI (@PTIofficial) April 11, 2022
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی صورت میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔
انکو حکومت جانے کی بہت تکلیف ہے انہوں نے دل پہ لے لیا ہے. لیکن انکو یہ نہیں پتہ کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ ہے.مہنگائی سے پسے غریب لوگوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے@MaryamNSharif pic.twitter.com/t8KwwwEGTc
— PML(N) (@pmln_org) April 11, 2022
مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قیمت مستحکم ہورہی ہے۔ اب ملک ترقی کرے گا آگے جائے گا ۔ مسلم لیگ(ن) انتقام پہ یقین نہیں رکھتی ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن اس بھول میں مت رہنا حساب ضرور لیں گے۔ مریم نواز کے مطابق انکو حکومت جانے کی بہت تکلیف ہے انہوں نے دل پہ لے لیا ہے. لیکن انکو یہ نہیں پتہ کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ ہے.مہنگائی سے پسے غریب لوگوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔
Discussion about this post