شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 174 ارکان کی حمایت حاصل کرکے اب ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔اپنے ابتدائی خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مراسلے پر پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو آن کیمرا بریفنگ دی جائے۔ جس میں مسلح افواج کے سربراہان، سفیر اور ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ہفتے بھر سے ڈراما چل رہا تھا۔ کل بھی ڈپٹی اسپیکر نے خط لہرایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج تک انہوں نے وہ خط نہیں دیکھا۔
نائب صدور پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک #وزیرِاعظم_شہبازشریف pic.twitter.com/Wt5jjSQKAb
— PML(N) (@pmln_org) April 11, 2022
پاکستانی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کوبحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسی طرح یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کررہے ہیں۔ اسی طرح ایک لاکھ تن خواہ میں 10 فی صد اضافہ کیا جارہا ہے۔ پنشن میں بھی 10 فی صد اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج میں سستے آٹے کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ خارجی محاذ پر ملک کو بے پناہ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
#وزیراعظم_شہباز_شریف pic.twitter.com/wnM0ezhFcM
— PML(N) (@pmln_org) April 11, 2022
کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہو کر نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکا سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ اسی طرح چین نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔ یہ دوستی برقرار رہے گی۔ سی پیک کو پاکستان برق رفتاری کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔
پی ٹی آئی ارکان کے استعفے
اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے مبینہ دھمکی آمیز خط پر پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسی مراسلے کو وجہ بنا کر اجلاس کی صدارت سے معذرت کی۔ جس کے نتیجے میں ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ شاہ محمود قریشی نے خطاب کے دوران وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔
قاسم سوری کا اجلاس ملتوی کرنا
وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد جب پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دی تو اسی دوران قاسم سوری کی واپسی ہوئی۔ جنہوں نے آتے ہی اجلاس ہفتے تک ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ پارلیمانی روایت کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تمام پارلیمانی لیڈران خطاب کرتے ہیں۔
عارف علوی کی مختصر علالت
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف برادری کے لیے صدر عارف علوی کو حلف لینا تھا لیکن ایوان صدر نے بتایا کہ وہ علالت کے باعث اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکتے۔ جبھی شہباز شریف سے حلف اب سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی لیں گے۔
President Dr. Arif Alvi has complained of discomfort. The physician has examined him thoroughly and has advised him rest for a few days.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 11, 2022
Discussion about this post