پیر کو متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں شہباز شریف نے پاکستان کے 23 وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انہیں مبارک باد کا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔ #PakistanZindabad 🇵🇰 @CMShehbaz
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
شاہد آفریدی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔
جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔ https://t.co/1VOOpPvYZ0— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
شاہد آفریدی اسی پر نہیں رکے بلکہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن ایمان دار بننا نہیں چاہتا۔
” Everyone wants the truth but no one wants to be honest "
Happy Sehri Hour
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
لالہ کے ان ٹوئٹس پر کئی صارفین غصے میں ہیں۔ جنہیں اس بات پر جلال آگیا کہ شاہد خان آفریدی نے شہباز شریف کو کیوں مبارک باد دی۔ ایک صارف جواد کا کہنا ہے کہ آفریدی ہمیشہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں اور یہ بات وہ اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں۔
Afridi has always played for both sides. He has said this many times in his interviews. Lala pic.twitter.com/ZiP8IWpUUN
— Jwad 💱🇪🇸 (@jawadtariq746) April 11, 2022
سلمان منظور لکھتے ہیں کہ افسوس لالہ آپ سے یہ امید نہیں تھی ۔
Afsoos Lala. Not expected from you😏 https://t.co/IUvXWjWTgp
— Salman Manzoor (@SalmanDar32) April 11, 2022
میروسیم کے مطابق لالہ آپ نے لاکھوں لوگوں کا دل توڑا۔ اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
Lala you can’t break millions of hearts
Delete kerdey please pic.twitter.com/5IbZ7DyAYk
— Mir Waseem🇵🇸 (@_studyvasu) April 11, 2022
ایک اور صارف ماریہ کہتی ہیں کہ انہوں نے شاہد آفریدی کو ان فالو کردیا ہے۔
Sorry but it’s time to unfollow you#Lala pic.twitter.com/OF4JXslvqg
— MARYA (@JawadSu23343031) April 11, 2022
جبکہ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں، جنہوں نے شاہد آفریدی کے اس عمل کی تعریف کی ہے۔ عثمان ستی کے مطابق آفریدی ہمیشہ پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں۔
My man my hero, always put Pakistan 🇵🇰 first, Thank you Lala. ❤️ https://t.co/tB7qMy8TcV
— Usman Satti (@usmansatti476) April 11, 2022
راجا نعمان نے بھی شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
#وزیرِاعظم_شہبازشریف
Thank you Lala ❤️ pic.twitter.com/q52hKDlTQ5— Raja Naman shafiq Janjua PP 56 (@ShafiqNaman) April 11, 2022
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کے ان ٹوئٹس کی مخالفت وہ کارکنان کررہے ہیں، جن کا تعلق تحریک انصاف ہے ۔
Discussion about this post