وزیراعظم شہباز شریف اچانک صبح 7 بجے 4 سال سے التوا کا شکار پشاور موڑ سے نیو اسلام اباد بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ منصوبہ 4 سال سے کیوں تاخیر کا شکار ہے؟ شہباز شریف کے مطابق قوم کا پیسہ ہے۔ میٹرومنصوبے کے التوا کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک 16 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ عوام کی مشکلات کا خیال ہے۔ منصوبے کو فوری طور پر مکمل کیا جانا چاہیے تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے کے التوا پر انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میٹرو بسوں میں سامان رکھنے کا بھی کوئی انتظام ہونا چاہیے۔ اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ جن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کے لیے 15 بسیں فراہم کی جارہی ہیں جو کہ ہفتے سے چلنا شروع ہوجائیں گی۔
Discussion about this post