وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کو حلف برداری کے بعد ان کے قلمدان سے سونپ دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں دی گئی، وزارت خزانہ کی کرسی پر ایک بار پھر مفتاح اسماعیل براجمان ہوئے اسی طرح مریم اورنگزیب کو بھی اطلاعات کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا۔ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، انسداد منشیات کی وزارت شاہ زین بگٹی کو دی گئی جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود کو وزرات مواصلات سونپی گئی ہے۔ مولانا عبدالواسع کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا، مفتی عبد الشکور کو وزیر مذہبی امور کا قلمدان، جبکہ طلحہ محمود کو سیفران کی وزارت دے دی گئی ہے۔ ادھر مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ کے حصے میں فوڈ سیکیورٹی کی وزارت آئی اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکشن کی وزارت دی گئی ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post