گزشتہ کئی گھنٹوں سے اگر آپ سوشل میڈیا کا جائزہ لیں تو ایک ہیش ٹیگ ” لیکڈ ویڈیو” ٹاپ 10 میں آپ کو نظر آئے گا، جو اب دھیرے دھیرے ٹاپ پرآگیا ہے۔ ہر کوئی اس ٹرینڈ پر کوئی نہ کوئی ٹوئٹ یا ری ٹوئٹ کرنے میں لگا ہے۔
آخر ” لیکڈویڈیو” ہے کیا ؟
بدھ کی رات سے یہ ہیش ٹیگ گردش میں آیا۔ جب ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ اُن کے پاس لیک ویڈیو ہے۔ جس کو دیکھنے کے لیے انہیں فالو، لائیک اور ری ٹوئٹ کیا جائے۔جس کے بعد وہ ان باکس میں وہ ویڈیو سینڈ کردیں گے۔ اب صارفین تو جیسے ” لیک ویڈیو” دیکھنے کے لیے ایسے بے تاب ہوئے کہ ان کو فالو، لائیک اور ری ٹوئٹ میں دھڑا دھڑ مگن ہوگئے۔ جس کی دیکھا دیکھی دیگر صارفین نے بھی اسی نوعیت کے ٹوئٹ کردیے۔ جو یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ بھی کچھ ایسی ویڈیو رکھتے ہیں۔
If someone has this #LeakedVideo do inbox me . 💯
— Zoya (@Zoya_989) April 20, 2022
جس میں کچھ صارفین نے انتہائی قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردی ہیں ۔ جبکہ کئی ایسے بھی صارفین ہیں جنہوں نے ملکی صورتحال پر میمز بنا کر پیش کی ہیں۔
اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں ” لیکڈ ویڈیو” کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹ ہوچکے ہیں۔ جس میں بیشتر صارفین یہی راگ الاپ رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی لیک ویڈیو ہے،
ویڈیو میرے پاس بھی آگئی ہیں جس کو چاہیے پوسٹ کو ریٹویٹ کرتے جائیں
میں آپ کو ابھی انبکس میں ویڈیو سینڈ کرتا ہوں ابھی#LeakedVideo— Shoaib Khan (@Shoaibkhan_100) April 20, 2022
تجسس اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ہر کوئی یہ خیال کرے بیٹھا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی سیاست دان یا فلم اسٹار یا پھر کسی اور شخصیت کی ویڈیو ہو اور اسی کو حاصل کرنے کے لیے صارفین ایسے افراد کو فالو، لائیک اور ری ٹوئٹ کرنے میں دیر نہیں لگارہے۔
آئی ٹی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک طریقہ ہے اپنے فالورزکی تعداد بڑھانے کا۔ ٹوئٹر پر ایسے ہوشیار افراد ہیں جو ایسی ٹوئٹ کرکے فالورز، لائیک اور ری ٹوئٹس حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ اصل میں ہوتا کچھ بھی نہیں۔
2منٹ 18سیکنڈ کی تو بات ہے😂😂😂
جس کو ابھی تک نہیں ملی ویڈیو وہ جاضری لگوائے۔۔جس نے دیکھ لی ہے وہ دوبارہ ڈی ایم مت کرے۔۔#LeakedVideo— KHK kakar (@sanzarkhail786) April 20, 2022
اسی حوالے سے باشعور صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کےپاس کوئی ویڈیونہیں ہے،سب فیک نیوز ہے۔صرف لائیک اور سبسکرائبر بڑھانے کا طریقہ ہے۔
Fake trend ha guys
Koe video nai ha #LeakedVideo— Faiza (@OyeNaipagal) April 20, 2022
چند لوگوں نے دیکھا دیکھی مہم شروع کی اور دوسروں کو بے وقوف بنا گئے۔ ایسے لوگوں کو ان فالو کرکےان کےاکاؤنٹس رپورٹ کیے جائیں۔
Discussion about this post