کانگریس کی خاتون رکن الہان عمرنے پاکستان کے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس میں الہان عمر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معانت ملے گی۔
Ms. Ilhan Omar, Member of the U.S. House of Representatives, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif today. Appreciating her courage of convictions and her political struggle, the Prime Minister warmly welcomed her on her first-ever visit to Pakistan. pic.twitter.com/UYjBS2twMa
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 20, 2022
الہان عمر نے اس دورے کے دوران صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ جس میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے۔
اس موقع پر امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ الہان عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کے تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے الہان عمر کو یادگار شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ رکن کانگریس الہان عمر نے وزیرمملکت حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی۔ جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ مضبوطی آئے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ الہان عمر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ‘دونوں نے اسلاموفوبیا اور اس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے لیے کام کی تعریف کی۔
Discussion about this post