ملکہ برطانیہ کے تخت سنبھالنے کی 70 ویں اور 96ویں سالگرہ کے موقع پر کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے ملکہ برطانیہ سے ملتی جلتی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کیا ہے۔ ملکہ برطانیہ کی یہ گڑیا برطانوی سلطنت کی عکاس ہے، جہاں گڑیا پر سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس نیلے اور گلابی رنگ کے ربن کے ساتھ چھوٹے تمغے مزئین ہے، جس میں گلابی رنگ کا ربن ملکہ برطانیہ کے والد جارج ششم اور ہلکا نیلا ربن ان کے دادا جارج پنجم کی طرف سے دیے گئے تحفے کی یاد دلاتا ہے۔
اس گڑیا نے سر پر تاج بھی پہن رکھا ہے جو ملکہ برطانیہ نے اپنی شادی کے وقت پہنا تھا۔ ملکہ برطانیہ سے مشابہت رکھنے والی یہ باربی ڈول پلاٹینیم جوبلی کی باضابطہ تقریبات کے موقع پر جون کے شروع میں لندن کے اسٹورز میں دستیاب ہوگی۔ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہونے والی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری نے 1952 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد برطانوی سلطنت کا تخت سنبھالا تھا جس کے بعد وہ تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ ہیں۔
Discussion about this post