بے رحم اور سفاک بااثر زمیندار نے معمولی سی غلطی پر 14 برس کے محسن کو درخت سے ٹانگ کر پھانسی دے دی۔ محسن کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ بکریاں چراتے ہوئے طاقت ور زمین دار کے کھیت میں آگھسا تھا، جس کا علم ہوا تو معصوم محسن پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ اسے اس قدر مارا پیٹا گیا کہ وہ لہولہان ہو گیا۔
روح تک کپکپانے والا یہ واقعہ ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع جگمل میں پیش آیا، جنونی اور جلاد زمین دار نے کمسن چرواہے کو بری طرح تشدد کیا اور اُس پر یہ بے رحمی دکھائی کہ جب محسن زندگی کی بازی ہار گیا تو خود کشی کا رنگ دینے کے لیے اُس کی لاش کو درخت سے ٹانگ دیا لیکن ظلم یہ داستان چھپ نہ سکی۔
گاؤں والوں کے احتجاج اور عینی شاہدین کی بنا پر زمین دار فیاض غزلائی اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
ماں باپ غم سے نڈھال ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اُن کا حافظ قران بیٹا روزے کی حالت میں تھا۔ جب اسے بے دردی سے مارا پیٹا اور پھر درخت پر لٹکایا گیا،گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انسان نما اس بھیڑیے زمین دار کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
وڈیرے نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر غریب چرواہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے لاش کو رسی کی مدد سے درخت سے لٹکا کر خودکشی کا تاثر دینے کی کوشش کی گئیhttps://t.co/OvZ5xcysbx #Feudalism #Muzaffargarh @MuzaffargarhP@PTIOfficialMG@HinaRKhar @rpo_multan pic.twitter.com/Skcz1BapMu
— Sahafi.Online (@SOnlinepak) April 22, 2022
Discussion about this post