وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران کوئی صحافی ان کے ہمراہ نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جعلی اور گمراہ کن ہیں۔
The Prime Minister will not be accompanied by any journalist during his visit to Saudi Arabia. The news circulating on social media in this regard is totally fake, and misleading.
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 26, 2022
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل کو ہوگا، وزیر اعظم کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہوں گے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اس دورے میں شہباز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے 16 افراد بھی جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل فہرست میں شریف خاندان سے حمزہ شہباز، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف، ان کے علاوہ مریم نواز، کیپٹن صفدر، صبیحہ عباس شریف کے نام شامل ہیں۔ شریف خاندان کے مطابق یہ سارے افراد اپنے خرچے پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔
Discussion about this post