لاہور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ جس کے بعد گورنر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ یا پھر کسی اور نمائندے کو مقرر کرکے حمزہ شہباز کا حلف 28 اپریل تک ہر صورت میں لیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے یہ فیصلہ سنایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 25 دن گزر گئے لیکن پنجاب میں کوئی حکومت نہیں، حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزارت اعلیٰ کا حلف کی تقریب نہ ہونے پر حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جنہوں نے 197 ووٹ حاصل کرکے پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
Discussion about this post