میانمار کی سابق حکمران آن سان سوچی پر عدالتی تفتیش میں کرپشن کا مرتکب پایا گیا۔ جس کے نتیجے میں انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ آن سوچی نے پر یانگون کے سابق وزیراعلیٰ سے 6 لاکھ روپے نقد اور 11 کلو سونا بطور رشوت لی ۔ سابق وزیراعلیٰ نے اس بات کو اکتوبر 2021 میں تسلیم کیا کہ انہوں نے یہ رشوت آن سان سوچی کو دی تھی۔ آن سان سوچی کو گزشتہ سال ہی فوجی بغاوت میں اقتدار سے محروم کردیا گیا تھا۔ آن سان سوچی کو اب تک مجموعی طور پر 11 سال تک کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ آن سان سوچی پر مالی کرپشن کے ہی نہیں انتظامی معاملات میں بھی بدعنوانی کے کئی الزامات سامنے آچکے ہیں۔جس کی وہ تردید کرتی آئی ہیں لیکن ان پر لگنے والا ہر الزام ثابت ہوتا جارہا ہے۔
Discussion about this post