مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برسائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے کرنے والا مقابلے سے بھاگ گیا۔ پارلیمنٹ نے عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ 12 بجے عدالتیں کھلیں کیونکہ تم نے آئین پر خود کش حملہ کیا۔آخری دنوں میں عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑادیں۔ صدر عارف علوی، گورنرپنجاب، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور اسپیکر اسد قیصر نے حلف سے غداری کی۔ انہوں نے قوم کی نوکری چھوڑ کر عمران خان کی نوکری کی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو نواز شریف نے حکومت ختم کی ہے اور عمران خان آگے دیکھنا تمہاری سیاست کو کیسے دفن کردیں گے۔ عمران خان 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتے رہے ، اب اگلے 22 سال خط لے کر پھرتا رہیں گے۔ وفاداری اور جذبے کا نتیجہ ہے کہ عمران خان جیسے نااہل سے جان چھوٹ گئی۔ لیگی نائب صدر مریم نواز کے مطابق جب عمران خان وزیراعظم تھے تو تکبر کا پہاڑ تھے۔ عمران خان جیسے ناکام شخص کے لیے کسی کو سازش کی ضرورت ہے ؟ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خور، خط چھوڑو کارکردگی بتاؤ، رپورٹ کارڈ دکھاؤ۔
Discussion about this post