کراچی یونیورسٹی میں خود کش دھماکے میں ملوث حملہ آورخاتون کے والد کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کارروائی کی۔ گلستان جوہر بلاک 13 میں اسکیم 33 پر مکان پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات کو قبضے میں لیا جبکہ مکان کو سیل کردیا گیا۔ اسی طرح حملہ آور خاتون کے گلستان جوہر بلاک 13 کے فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی۔ یہ وہی فلیٹ ہے، جہاں شاری بلوچ 3 سال سے کرائے پر رہتی تھی۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مبینہ سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح حملہ آور خاتون کو کراچی یونیورسٹی تک لانے والے رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے ملیر میں 4 مقامات پر کومنگ آپریشن کیا۔ جس کے تحت ہر گھر کی تلاشی لی گئی۔ رات گئے کھلے 7 ہوٹلز اور دیگر تجارتی مراکز پر بھی ایکشن لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 43 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
Discussion about this post