سابق وزیراعظم عمران خان کے خط میں صدر عارف علوی کو بطور سربراہ ریاست اور کمانڈر ان چیف افواج پاکستان فوری کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ عمران خان کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور خود مختاری کو درپیش مبینہ خطرے کے پیش نظر عوامی تحقیقات کی جائے۔ متن کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ پاکستانی سفیر سے باضابطہ ملاقات کی۔ جس کی تمام تفصیلات خفیہ مراسلے کی صورت میں چیف جسٹس اور صدر عارف علوی کے پاس ہیں۔ عدالت عظمیٰ معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے۔ خط کے مطابق اپنے جمہوری حق پر بیرونی سازش کی شکل میں پڑنے والے ڈاکے پر عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام کی حصولِ انصاف کیلئے عدالتِ عظمیٰ و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں ہیں، صدر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے گزارش ہے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔
Discussion about this post