اسلام آباد میں انوکھی ڈکیتی، ڈاکو درزی کے دکان پر ڈاکہ ڈال کر 200 سے زیادہ عید کے جوڑے اڑا لیے گئے۔ ٹیلر ماسٹر محمد رزاق کہتے ہیں کہ 2 افراد دکان میں آئے۔ بندوق نکالی، انہیں اور کاری گر کو رسیوں سے باندھا اور 240 کے قریب شلوار قیمض اٹھائے اور نو دو گیارہ ہوگئے۔
محمد رزاق کا دعویٰ ہے کہ ان جوڑوں کی مالیت 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد کے درزی کا یہی شکوہ ہے کہ اب تک ان ڈکیتوں کا کوئی اتا پتا نہیں ملا۔
اب پریشانی یہ ہے کہ جن کے جوڑے تو وہ بار بار تقاضہ کررہے ہیں۔ انہیں کیسے یقین دلائیں کہ ان کے ساتھ کیا ظلم ہوچکا ہے، عید سر پر ہے۔ یہ بھی نہیں کہ وہ پھر سے سلائی کڑائی کریں۔ اب پولیس بھی ان انوکھے اور منفرد ڈکیتوں کی کھوج میں ہے جنہوں نے کیش کے بجائے سلے سلائے جوڑوں پر ہاتھ صاف کیا ہے۔
Discussion about this post