وفاقی حکومت نے یکم سے 15 مئی تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی اضافے کی سمری رد کردی ہے۔ جس کے نتیجے میں وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رکھے گی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Discussion about this post