پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر ڈنگی اور کوٹلی کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
COAS spent Eid with troops in Dungi, Kotli along LOC. Offered Eid prayers with troops. Spec Prayers made 4 security, peace & stability of Pak. COAS shared Eid festivities with offrs & men. COAS paid tribute 2 all martyrs & their families 4 their contributions for peaceful Pak. pic.twitter.com/iM5orwHn8s
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022
آرمی چیف کی شہید کیپٹن کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر آمد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن محمد کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر بھی آمد ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
#COAS & Begum COAS visited families of Capt Muhammad Kashif Shaheed & Capt Saad Bin Amin Shaheed. COAS paid rich tribute 2 Shuhada & their families 4 their ultimate sacrifice in the service of motherland. (1/2) pic.twitter.com/hJfUXXXKGM
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا پاک فوج اور قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ قوم ہمیشہ ان 2 جرات مند بیٹوں اور ان کے بہادر خاندانوں کی مقروض ہے۔ شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر مادر وطن کا دفاع کیا۔
Discussion about this post