گورنر مرکزی بینک رضا باقر کی مدت ملازمت کو آج 3 سال مکمل ہوگئے۔ حکومت نے رضا باقر کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی بنا پر سینئرڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید آج قائم مقام گورنر کی ذمے داری سنبھالیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ کے مطابق رضا باقر کی خدمات مکمل ہوگئیں۔جن کی جگہ اب مرتضیٰ سید چارج سنبھالیں گےجو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) میں بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
As the term of Governor SBP Dr Reza Baqir has come to an end, as per law the senior most Deputy Governor takes over until. Therefore Dr Murtaza Syed, an eminently qualified economist with rich IMF experience, will take over as Governor SBP. I wish him the best in his new role.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 4, 2022
یاد رہے کہ حکومت ایک ماہ کے اندر گورنر مرکزی بینک کو تعینات کرنے کا پابند ہے۔ دوسری جانب رضا باقر کا کہنا تھا کہ 3 برسوں کے دوران معاشی مشکلات تھیں لیکن پہلی مرتبہ کورونا میں ٹرف اسکیم، پےرول پیکیج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی۔ اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا۔
Alhamdulillah tomorrow I complete my 3 years as Governor of our central bank @StateBank_Pak. Allah has been kind to give me the chance to serve my country in public office. To other fellow Pakistanis, especially overseas, I encourage you to consider public service 1/n
— Reza Baqir (@rezabaqir) May 3, 2022
رضا باقر کے مطابق مدت ملازمت میں 4 وزرا خزانہ اور 5 فنانس سیکریٹریز کے ساتھ کام کیا جن کے وہ شکرگزار ہوں۔اُدھر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے رضا باقر کی مدت ملازمت پر توسیع نہ دینے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اُن کے مطابق امریکا جہاں کہے گا، وہیں اب تجارت ہوگی۔
Discussion about this post