تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ماتحت کسی بھی کمیشن کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس سے پہلے ہی اسے مسترد کرچکے ہیں۔ آزاد عدلیہ کے تحت ہی کمیشن کو مانیں گے۔ جس کی اوپن سماعت ہو۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ فوری الیکشن نہیں کرائے جاتے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ بغیر ڈرائیور کے معیشت کی گاڑی چل رہی ہے۔ فرح خان نے کرپشن کی ہے تو ان پر یہ کیس ہی نہیں بناسکتے۔ فرح کو اپنے الزامات کا جواب دینا ہے، اپنے طریقہ کار کے مطابق وہ آگے بڑھیں گی۔ فواد چوہدری کے مطابق 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ لاکھوں لوگ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں گے۔ خواہش ہے اس بحران سے پہلے انتخابات کی طرف چلے جائیں۔
Discussion about this post