تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی کے بعد اسلام آباد جانے کی کال دیں گے۔ نہ کوئی کنٹینر روکے گا نہ رانا ثنا، قوم کو فیصلہ کرنے دو کون اس ملک میں حکومت کرسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم کے مطابق قوم مانتی ہے کہ دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ حکمران جہاں چلے جائیں ” چور” اور
غدار” کی آوازیں آئیں گی۔ اسلام آباد میں احتجاج پرامن ہوگا۔ جسے روکنے کوشش کی تو جو ہوگا اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔ عمران خان نے الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت کسے بنانی ہے یہ فیصلہ امریکا نہیں کرے گا۔
عدالتوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو لوٹا بننے والوں کو کیوں ڈس کوالیفائی نہیں کیا جارہا۔ سابق وزیراعظم کے مطابق جب بھی حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہو تو حق اور اچھائی کا ساتھ دینے کا خدا کا حکم ملا ہے۔ نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، انسان نیوٹرل نہیں ہوتا۔ جب شیر کسی ہرن کا شکار کرتے ہیں تو باقی ہرن بھاگ جاتے ہیں کیونکہ وہ نیوٹرل ہیں۔
Discussion about this post