مریم نواز نے فتح جنگ اٹک میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ گئی۔ عمران خان حکومت، عوام کی بجلی، آٹا اور چینی کھا گئی۔ عمران خان کو اتنا دکھ اور تکلیف اپنی حکومت جانے کی نہیں، جتنی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی ہے۔ جب بزدار رخصت ہوا تو پورے پنجاب میں بجلی نہیں تھی۔
عمران خان کو اتنا دکھ اور تکلیف اپنی کرسی اور حکومت جانے کی نہیں ہے جتنی تکلیف اسکو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی ہے.عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو کیونکہ انشاءاللہ آنے والا دور بھی نوازشریف,شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے@MaryamNSharif pic.twitter.com/q4QriP2zXs
— PML(N) (@pmln_org) May 6, 2022
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب سے نیچے سے کرسی کھینچی ہے عمران خان کا اوپر سے دماغ بھی کھسک گیا ہے۔ عمران خان روز روز ٹی وی پر آکر نئی نئی کہانیاں سناتے ہیں۔ کبھی سازش کا رونا ، کبھی خط کا تو کبھی کسی اور چیز کا، عمران خان کی آزادی یا غلامی مارچ نہیں بلکہ گوگی بچاؤ مارچ ہے۔ علیمہ خان کی سلائی مشین کے قصے تو عام تھے لیکن وہ کتنی بدقسمت بہن ہیں، جن کو بچانے کے لیے عمران خان نے کبھی کوئی بیان نہیں دیا لیکن فرح خان کو بچانے کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔
عمران خان کبھی کہتے تھے کہ وہ تو دعا کررہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد آئے اور جب دعا قبول ہوئی تو تحریک اعتماد کامیاب ہوگئی تو پھر رونا کس بات کا ؟ فرح گوگی کا کھرا سیدھا بنی گالا کو جاتا ہے۔ عوام سوال کررہے ہیں کہ فرح خان راتوں رات دبئی کیوں فرار ہوگئی؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے کہ فرح خان جہاں بھی ہوگی ڈھونڈ کر واپس لائیں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو لنگر خانوں پر لگا کر خود عمران خان توشہ خانے کو لوٹتے رہے۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے 15 کروڑ روپے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔ مریم نواز کے مطابق عمران خان نے حرم شریف میں لوگوں کو بھیج کر شہباز شریف کے خلاف نعرے لگوائے۔ عمران خان ہر روز ایک نئے جھوٹ بولتے ہیں۔
Discussion about this post