عمر سرفراز چیمہ جو گورنر پنجاب کے عہدے پر کام کررہے تھے۔ وفاقی حکومت نے انہیں عہدے سے برخاست کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکشن جاری کردیا۔ سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ جب تک نئے گورنر عہدے کا چارج نہیں سنبھالتے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنر کی ذمے داری انجام دیتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ پیر کی رات صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی سمری رد کردی تھی۔ صدر کے مطابق گورنر پنجاب کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر، صدر کی رضامندی تک رہے گا۔ اس نئے نوٹی فکشن کے بعد اب سرفراز چیمہ گورنر پنجاب نہیں رہے۔ جنہوں نے اپنی برطرفی پر آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے سرفراز چیمہ سے سیکوریٹی واپس لے لی ہے جبکہ گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ یاد رہے کہ نون لیگ نے گورنر کے عہدے کے لیے بلیغ الرحمان کو نامزد کررکھا ہے۔
Discussion about this post