سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کو ملک کی سیاحت کا سفیر مقرر کردیا ہے۔ سعودی سیاحتی وزیر کے مطابق وہ لیونل میسی اور ان کے دوستوں کو سعودی عرب میں منفرد چھٹییاں گزارنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ جہاں وہ بحیرہ احمر کے عجائبات دریافت کریں گے، جدہ سیزن اور اس کی عظیم تاریخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ لیونل میسی کا مملکت کا پہلا اور نہ آخری دورہ ہوگا۔ دوسری جانب سعودی حکام کا ارادہ ہے کہ رواں سال 70 ملین سیاح مملکت کا دورہ کریں۔ گزشتہ برس یہ ہدف 62 ملین سیاحوں کا تھا۔
I am pleased to welcome Lionel Messi to Saudi Arabia We are excited for you to explore the treasures of the Red Sea, the Jeddah Season and our ancient history.
This is not his first visit to the Kingdom and it will not be the last! @VisitSaudiNow pic.twitter.com/RDfxFIRjrt— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) May 9, 2022
Discussion about this post