84 برس کے پنڈت شیوکمارشرما گزشتہ 6 ماہ سے ڈیلائسز پر تھےاور آج طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں چل بسے۔ پنڈت شیوکمارشرما کو سنطور بجانے میں کمال حاصل تھا۔ کلاسیکی موسیقی میں بڑے نام اور مقام رکھنے والے پنڈت شیوکمارشرما کے شاگرد بھارت بھر میں موجود تھے۔ پنڈت شیوکمارشرما کو کئی سرکاری اعزازت سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ 80 کی دہائی میں انہوں نے ہری پرشاد چوراسیا کے ساتھ مل کر میوزک جوڑی ” شیو ہری” بنائی ۔ جس نے بالی وڈ کی کئی فلموں کے لیے گانے تخلیق کیے۔ ان میں سب سے مقبول فلموں میں سلسلہ، چاندنی اور لمحے نمایاں ہیں۔ جس کے بیشتر گانے آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔
پنڈت شیوکمارشرما اور ان کے ساتھی ہری پرشاد چوراسیا نے آخری بار جس فلم کے لیے موسیقی ترتیب دی۔ وہ 1993 میں آئی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کی ” ڈر” تھی۔ پنڈت شیوکمارشرما کی وفات پر بھارتی فلم نگری کے کئی ستاروں نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
Discussion about this post