نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام چند سال سے مہنگائی کو برداشت کررہے ہیں۔ اب مزید برداشت کے قابل نہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے یہ تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے، عوام پر بوجھ ڈالا تو ہر چیز کی قیمت مہنگی ہوجائے گی۔ اس سوال کے جواب میں شہباز شریف لندن کیوں آرہے ہیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں کیونکہ اُن کی مخلوط حکومت ہے اور مہنگائی کے حوالے سے کل اتحادی قائدین سے مشاورت بھی ہوئی تھی۔
اسحاق ڈار کے مطابق الیکشن کمشنر اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے، الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔ صدر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کا عمل نہایت غیر مناسب تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس رد کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے۔
Discussion about this post