تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے قتل کی سازش ہورہی ہے۔ عمران خان کے ان خدشات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی وزارت داخلہ کو ہدایت دے دی۔ وزیراعظم کو وزارت داخلہ نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثنا کو عمران خان کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی افسر فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے اور جلوسوں کے دوران حفاظتی اقدامات کڑے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 2 اجلاس ہوچکے ہیں۔ عمران خان کو مختلف تھریٹس اور پھر ان کی حفاظت کے لیے تھریٹ اسسمنٹ نے اجلاس کیے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی فوری طور پر کوئی فوکل پرسن مقرر کرے۔ اسی طرح اگر کوئی مخصوص تھریٹ ہے تو وہ بھی شیئر کی جائیں تاکہ مزید حفاظتی اقدامات کیے جاسکیں۔
Discussion about this post