قاف لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا۔ اس سے زیادہ کیا نیوٹریلیٹی ہوگی کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے سیاسی مخالفین کو ہدف تنقید بنائیں۔ کوشش یہی ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری آئے۔ یہی بات عمران خان کو بھی سمجھائی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ جلسے اور لانگ مارچ کی وجہ سے الیکشن ہوسکیں گے۔ عمران خان صوبائی حکومتوں کی مدت پوری کرنے کے خواہش مند ہیں۔ وفاق کے الیکشن کے بعد ہی صوبوں کی مدت پوری ہونے پر وہاں الیکشن ہوں۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت اب بے ساکھیاں ڈھونڈ رہی ہے۔ روزمرہ کی چیزیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ان کو قابو کرنے کے لیے شہباز شریف کچھ کریں۔ حکومت پر لازم ہے کہ وہ ڈیلیور کرے۔
Discussion about this post