مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان دنوں کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں ٹک ٹاکرز جنگل میں لگی آگ کے درمیان ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ویڈیوز کا وائرل ہونا اور صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے مقامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Forest 🔥🔥r neither a joke, nor material for social media posts
these take a heavy toll on men & material of @FEWDKPGovt , @KPRescue1122 , District Admin & private citizens/local or the area including casualties
Gentleman has been traced & will b investigated#conservation 🌲🌳 pic.twitter.com/tyRAJV0eQ6— Abid Majeed (@AbidMajeed1969) May 5, 2022
اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مارگلہ کے جنگلات کی ہیں جس میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے جنگلات کو آگ لگانے والا نوجوان پولیس کی گرفت میں ہے جبکہ اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کی آگ میں ملوث 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔
This is a disturbing & disastrous trend on Tik Tok! Young people desperate 4 followers are setting fire to our forests during this hot & dry season! In Australia it is lifetime imprisonment for those who start wildfires. We need to introduce similar legislation @WildlifeBoard pic.twitter.com/RGMXnbG9f1
— Rina S Khan Satti (@rinasaeed) May 17, 2022
دوسری طرف وائرل ویڈیوز کے درمیان ڈولی کے نام سے شہرت رکھنے والی ماڈل اور ٹک ٹاکر کی بھی ویڈیو شامل ہے جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی، ویڈیو میں آگ کے درمیان انہیں ایک جنگل میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ماڈل کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو مارگلہ ہلز کی نہیں ہے تاہم اس حوالے سے ہماری ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔
Discussion about this post