پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پچیس منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی قیادت نے جہاں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی تعریف کی۔ وہیں نون لیگ نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بذریعہ ٹوئٹ کہا پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے ، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کردینے پر شدید غصہ ہے، جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کردیں گے۔ ای سی پی کو دن ورات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں ؟
PTI کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا انشاءاللّہ۔پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔ECP کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 20, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آٹھ سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کس کے دباؤ پر تاخیر کا شکار ہے؟ منحرف ارکان کا فیصلہ تو ایک ماہ میں آگیا لیکن فارن فنڈنگ کیس کا نہیں آرہا ۔ ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر جشن منانے والوں کو ماتم کرنا چاہیے۔ دوسری جانب قاف لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر کہیں گے توآدھا گھنٹے میں وہ اسبملیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ارکان ڈی سیٹ نہیں بلکہ نااہل ہوئے ہیں، جن کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔ پنجاب میں نئے الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن ہمارے پانچ ارکان کا نوٹی فکشن کردے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق عملی طور پر آج حکومت ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی روایت چھوڑیں، جس پرانہیں مثبت تبصرہ دیا جاسکے ۔
آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے نام نہاد وزیرُاعلیٰ حمزہ شہباز کوئ شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں، کوئ ایک ایسی روائیت چھوڑیں جس پر انھیں کوئ تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے، #استعفی_دو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2022
ادھر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ جعلی وزیراعلیٰ شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
دیر آید درست آید۔ بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔ پی ٹی آئی منحرف اراکین ڈی سیٹ۔
جعلی وزیراعلیٰ صاحب, شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظ— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوٹوں پر سرمایہ کاری کرنے والوں سے ہمدردی کرنا چاہتے ہیں۔مشوروں کا وقت ختم ہوچکا ہے ملک میں نیا الیکشن ہونا چاہیے ۔
Discussion about this post