دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ‘کانز’ میں اکثر حسینائیں اور فنکار اپنے لباس اور منفرد انداز کے باعث چرچوں کا حصہ بن جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا ایک نیا گھمسان شروع ہوجاتا ہے لیکن اس سال 75ویں کانز فلم فیسٹول میں پہلی بار ناصرف پاکستانی فلم ”جوئے لینڈ” نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں کے درمیان اپنی جگہ بنائی بلکہ ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی فنکاروں نے اپنے قوم کی ثقافت کا پرچار کرکے سب کو حیران کردیا۔
خوبرو اداکارہ ثروت گیلانی نے فیسٹول کے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے رنگ کا انتخاب کیا، منٹی گرین لانگ قمیض اور چوڑی دار پجامہ میں انہوں نے نہایت ہی کم اور سادہ قسم کے زیورات زیب تن کیے اور پرستاروں کی نگاہیں اپنی جانب کرلی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ” پرچم یادگار ہے۔ یہ میری، میری سرزمین، میری جدوجہد اور میری ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے”۔
View this post on Instagram
ثروت گیلانی کے مطابق ”بحیثیت فنکار میں جو ہوں اس کا مجسمہ ہوں اوراس کی نمائندگی کرنا ایک خواب پورا ہونے کے مترادف ہے۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو مجھ پر یقین رکھتے ہیں، ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور میرے شاندار لوگوں کی سرزمین کے لیے”۔ کانز فلم فیسٹول میں اداکارہ کے دیدہ زیب اداؤں کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے جہاں صارفین ثروت گیلانی کے پاکستانی کلچر کو نمایاں کرتے ہوئے انداز کو سہرارہے ہیں۔
Hats off to #SarwatGilani young&talented #actors recognised internationally owing to their commendable work,one of many fearless&capable women actively involved in #cinema @Festival_Cannes we pay tribute to this trailblazer who hs accomplished much to mk #Pakistan proud!#november pic.twitter.com/0DyneFZS2P
— Maiza Hameed Gujjar (@MaizaHameedMNA) May 23, 2022
Owning n representing your culture is one of the greatest thing an individual can do 🇵🇰. Respect for @sarwatgilani ♥️
#SarwatGilani #FestivaldeCannes2022 pic.twitter.com/soGHmQujbR
— pandaaa (@panda_gonemad) May 23, 2022
اداکارہ ثروت گیلانی کے ساتھ مایہ ناز اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی کانز فلم فیسٹول کے ہر ایونٹ میں پاکستان کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پریمیئر سے لے کر ریڈ کارپٹ تک وہ پاکستانی ثقافت کے ہر رنگ میں نظر آئیں۔ اداکارہ ثانیہ سعید نے دل موہ لینے والی بلوچی کشیدہ کاری سے بنی شلوار قمیض کو ایونٹ کے پہلے دن کے لیے انتخاب کیا، اس کے ساتھ اداکارہ نے روایتی جیولری زیب تن کی۔
View this post on Instagram
اسی طرح ریڈ کارپٹ کے دن وہ گہرے سبز رنگ کے گرارے میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں
View this post on Instagram
جبکہ فلم ”جوئے لینڈ” کے پریمیئر میں انہوں نے سفید رنگ کی لمبی لانگ پیشواز پہن رکھی تھیں۔
View this post on Instagram
پاکستانی ہدایتکار و لکھاری صائم صادق اور پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ’ کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان، سفینہ جعفری شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
Discussion about this post