سوشل میڈیا کی دنیا میں صرف 10 سیکنڈز کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پارری گرل ایک بار پھر چرچوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں، لیکن اس بار ان کی وجہ شہرت ایک نجی یونیورسٹی میں بطور مہمان خصوصی کی شرکت بنی۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں رائز آف ڈیجیٹل اسٹار کے پینلسٹ میں ٹک ٹاکر دنانیر کو موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر شامل کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خفا ہوگئے اور جامعہ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ صارفین کے مطابق یونیورسٹی کے موٹیویشنل سیشن کے لیے مختلف سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والوں کے بجائے ایک ٹک ٹاکرکو مدعو کرنا ناصرف ہمارے معاشرے بلکہ تعلیمی درس گاہوں کے گرتے ہوئے معیار کی نمائندگی کرتا ہے۔
Dananeer got invited by SZABIST as a motivation speaker? This represents the declining standards of not only our society but the educational institutions as well.
— Hiraaa. (@ihirarafique) May 23, 2022
صارف جہانگیر نجم آگانی کا کہنا تھا کہ مجھے دانا نیر سے کوئی مسئلا نہیں ہے، لیکن ایک تعلیمی ادارے کو سوچنا چاہیئے کہ ہم کسی ایسی شخصیت کو مدوع کریں جس سے کہ طالب علموں کی ذہنی اور علمی راہنمائی ہوسکے۔
SZABIST
مجھے دانا نیر سے کوئی مسئلا نہیں ہے، لیکن ایک تعلیمی ادارے کو سوچنا چاہیئے کہ ہم کسی ایسی شخصیت کو مدوع کریں جس سے کہ طالب علموں کی ذہنی اور علمی راہنمائی ہوسکے۔— Jahangir Najam Agani (@agani_najam) May 24, 2022
صارف ڈاکٹر آمنہ جمال نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سوال کیا کہ دنانیر موبین نے ایسا کیا کیا ہے کہ؟ آپ نے اے سی سی اے کے شعبے میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ نمبر لینے والی زارا نعیم یا 18 گولڈ میڈل جیتنے والی روینا اسلم میڈیکل کی طالبہ کو مدعو کرنے کے بجائے دنانیر کو موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر مدعوکیا۔؟
SZABIST invited Dananeer Mobeen (Pawri Girl) as a "Motivational Speaker” No offense bt whts her struggle? Y not inviting Zara Naeem (ACCA) who Scores Highest Marks globally or Royna Aslam medical student who won 18 Gold medals#AzadiMarch #DGISPR
Rana Sanaullah Islamabad Lahore pic.twitter.com/70z2K0x7w3— Dr. Amna Jamal (@amnakegossips) May 24, 2022
دنانیر اور جامعہ کی انتظامیہ پر اٹھتی آوازوں کے درمیان کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو اداکارہ و ماڈل کے حق میں دکھائی دیے، صارف افراح عابد کے مطابق مجھے نہیں لگتا کہ دنیانیر پر تنقید کرنا مناسب ہے کیونکہ اتنی شہرت اور مقبولیت اسے ہم جیسوں نے ہی دی ہے۔
A lot of criticism being hurled at SZABIST for inviting Dananeer as motivational speaker.
I don’t think Dananeer is at fault for this because the society gave her the hype she’s being given. To have a deeper understanding, give this a watch.https://t.co/E7582BD8HW@TBTbyMuzamil pic.twitter.com/iMwAJpcAG0— Ifrah Abid (@ifrahabid20) May 24, 2022
Discussion about this post