بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے الور میں ”گھریلو تشدد” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکول پرنسپل اپنی فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل اجیت سنگھ یادیو نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کی بیوی روزانہ نہ صرف پٹائی کرتی ہیں بلکہ بری طرح تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے بھی نکال دیتی ہیں۔ اجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بیوی بچے کے سامنے بھی مجھ پر کبھی کرکٹ بیٹ، ریکٹ تو کبھی برتنوں سے بھی تشدد کرتی ہے۔ اسکول پرنسپل کے مطابق اہلیہ بار بار انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتی ہے۔
اسکول پرنسپل نے بیوی کے بہیمانہ تشدد سے پریشان ثبوت کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی انسٹال کیے اور عدالت میں بطور شواہد جمع کروائے، جس میں ان کا بچہ بھی نمایاں ہے اور بیوی اسے کرکٹ بیٹ سے پیٹ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت سنگھ یادیو کی اپنی اہلیہ سمن سے سات برس قبل محبت کی شادی ہوئی تھی تاہم عدالت نے معاملے کا جائزہ لے کر ہدایت کی ہے کہ شکایت کرنے والے شوہر کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔
بھارت میں ’گھریلو تشدد‘ کا عجیب و غریب معاملہ، بیوی کے تشدد سے پریشان اسکول پرنسپل اپنی فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا۔
”بیوی نہ صرف روزانہ پٹائی کرتی ہے بلکہ گھر سے بھی نکال دیتی ہے”، شوہر کی شکایت۔ #India #Alwar #SchoolPrincipal #DomesticViolence #Taar pic.twitter.com/hqGL2hIMJe— Taar.TV (@taar_tv) May 26, 2022
Discussion about this post