ملک میں غیر ضروری اور پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے بعد اہیئرپورٹ پر کسٹم حکام کی موجوں پر حکومت کا ایکشن، حکومت نے کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا۔ چند روز قبل بیرون ملک سے لوٹنے والے مسافروں کے سامان سے بڑی تعداد میں کسٹم حکام ذاتی استعمال کی اشیاء، سینیٹری، موبائل فونز، الیکڑانک آئٹمز، چاکلیٹ اور کھانے پینے کی چیزیں ضبط کررہے تھے۔ جس کا شدید ردعمل سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے کو ملا تھا جبکہ صارفین کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہا تھا۔
تاہم بدھ کو ایف بی آر کے نئے ہدایت نامے میں کسٹم حکام سے ایئرپورٹس پر موجود فیلڈ ٹیمیں مسافروں کے ذاتی سامان سے تھوڑی مقدار میں لائی اشیا جن میں خوراک کا سامان بھی شامل ہو ضبط نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، بدھ جو جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کے اس اقدام سے مسافروں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر بورڈ نے اس معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور ہدایت کی جا رہی ہے کہ ممنوعہ اشیا کی صرف تجارتی مقدار ضبط کی جائے اور مسافروں کے جائز سامان کو نہ روکا جائے اور انہیں سہولت فراہم کی جائے۔ بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اس حوالے سے شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ روپے کی گرتی قدر اور مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے 19 مئی کو تمام گاڑیوں، لگژری آئٹمز، میک اپ، پیٹ فوڈز، ادوایات، فروزن آئٹمز، فرنیچر، شیمپوز، کراکری، سینٹری، الیکڑانک آئٹمز، جوتے، خشک میوہ جات، دیگرسیلون آئٹمز،لگژری لیدر ایپرل اور موبائل فونز کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو سکے۔
Discussion about this post