برطانیہ میں پہلی بار امل کلونی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ پاکستانی انٹرپرینیور تنزیلہ خان کے نام رہا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی وکیل امل کلونی سے وابستہ یہ ایوارڈ تنزیلہ خان کو شہزادہ چارلز نے دیا۔ معذور افراد کے لیے بااثر آواز تنزیلہ خان کا تعلق لاہور سے ہے، وہ پاکستانی معذور افراد کے حقوق کی سرگرم کارکن، بہترین مصنف، حوصلہ افزا اسپیکر اور گرلی تھنگز کی بانی ہیں۔
انہوں نے ایک ایسی ویب سائٹ کی بنیاد کی رکھی جس کے ذریعے خواتیں منسٹروئل ہائجین کٹس آن لائن خریدتی ہیں اور یہ ان تک ڈلیور کی جاتی ہیں۔ تنزیلہ خان ایک باہمت اور بہادر خواتین جو ویل چیئر پر پابند ہونے کی وجہ سے چل نہیں سکتی لیکن رک بھی نہیں سکتی، تنزیلہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو ہتھیار سمجھتی ہیں۔
سال 2021 میں تنزیلہ اپنی جیسی تین سہیلیوں کے ساتھ ترکی ، مصر سمیت 20 ممالک کا کسی دوسرے کی مدد کے بغیر سفر بھی کرچکی ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ انسان اگر ذہنی طور پر معذور نہ ہو تو وہ بہت حد تک خود مختار ہو جاتا ہے۔
Discussion about this post