پیڑولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ستائے عوام کو اب ایک اور زخم سہنا پڑ گیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق 27 اپریل کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ جس میں کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ جس پر اب نیا اضافہ کیا جارہا ہےجو کہ 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ بتایا جاتاہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر صرف جون کے بلز پر ہوگا۔
Discussion about this post