صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کی شق 101 ( 1) کے تحت نون لیگ کے محمد بلیغ الرحمان کی گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے 7 مئی کو محمد بلیغ الرحمان کی منظوری کے لیے سمری صدر کو روانہ کی تھی۔جس کے جواب میں صدر نے سمری رد کردی تھی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا موقف تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں۔ آئین کی شق 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔
Discussion about this post