تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پھر سے سپریم کورٹ سے تحفظ کی اپیل کردی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ ان کی حکومت کو کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ وہ انتشار نہیں چاہتے لیکن اس بار منصوبہ بندی اور مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔ حکومت سازش کرکے تو اقتدار میں آگئی ہے لیکن اب سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں۔ سپریم کورٹ نے تحفظ دیا تو ایک حکمت عملی ہوگی اور اگر تحفظ نہ ملا تو دوسری حکمت عملی اختیار کریں گے۔ عمران خان نے تسلیم کیا کہ وہ تیاری کیے بغیر اسلام آباد آئے تو پھنس گئے۔ پی ٹی آئی حکومت گری تو عوام سڑکوں پر نکلی، جنہوں نے سازش کی تھی وہ خود دنگ رہ گئے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے دور حکومت میں ملک خوش حالی کی راہ پر تھا لیکن سازش ایسی ہوئی کہ اب حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور اسی بنا پر وہ ملک بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
Discussion about this post