وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ اب صارفین کو ملنے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کے لیے پالیسی سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کیمونکیشن اتھارٹی کے ڈیٹا کی راز داری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے باقاعدہ معلوماتی پوسٹر بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں صارفین اپنی سہولت کے اعتبار سے اُن نمبرز کو بلاک کرسکتے ہیں، جہاں سے غیر ضروری اور غیر متعلقہ ایس ایم ایس آتے ہیں۔
Discussion about this post