وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 15 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے پر آجائے گی۔ جس کے بعد پورٹ قاسم پلانٹ کے 600 میگا واٹ سسٹم میں 30 جون تک شامل ہوں گے۔ اس کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے پر آجائے گا۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ افسران اور دیگرکابینہ ارکان کے فیول کا 40 فی صد کوٹہ کم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ہفتے کی چھٹی بحال کردی گئی ہے۔ جلد بازار کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ فیصلہ تاجر برادری سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر گاڑیوں کی خریداری اور سرکاری حکام کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ سرکاری میٹنگز کو ورچوئل اور ویڈیو پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے ڈسکہ الیکشن کے معاملے پر اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ڈسکہ الیکشن واقعے میں کون کون ذمے دار تھا ۔
Federal Cabinet Meeting 7th June, 2022. pic.twitter.com/fqPrhsyVIE
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 7, 2022
Discussion about this post