سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس جنیدغفار کی زیر صدارت کراچی سے مبینہ طور پر لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، جہاں دعا زہرا، والدین اور ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، فیصلے میں دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ اہئی کورٹ کے روبرو کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی عمرتقریباً 17 سال ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کی دستاویزات کےمطابق عمر14سال ہے۔ جس پر فاضل جج نے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ میں جاکر دکھائیں۔ یہاں بازیابی کا کیس تھا جوختم ہوگیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو دعا زہرا کی والدین سے ججز چیمبر میں ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ ملاقات 10 منٹ کی ہوگی۔ #DuaZehra #DuaZahra #SindhHighCourt #ZaheerAhmed #Karachi #KarachiPolice #Taar pic.twitter.com/xXVzGSkEt5
— Taar.TV (@taar_tv) June 8, 2022
سماعت مکمل ہونے کے بعد جسٹس جنید غفار نے دعا زہرا نے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنے والدین سے ملنا چاہتی ہے، دعا نے دوبارہ انکار کردیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی، دعا کے انکار کے باوجود عدالت نے والدین سے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت کردی، سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ پولیس سرجن ایج سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کا تعین سول ہسپتال کراچی کی میڈیکولیگل افسر ڈاکٹر لاریب گل نے کیا۔ چیف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر صبا جمیل کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔ دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا موقف تھا کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 برس ہے، اس لیے قانون کے مطابق ان کی شادی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بیٹی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔
دعا زہرا کے والدین کا بڑا دعویٰ
دوسری جانب دعا سے ملاقات کے بعد دعا زہرا کی ماں نے بڑا دعویٰ کردیا، والدہ کا کہنا ہے کہ دعا نے میرے ساتھ جانے کا کہا ہے، پولیس دوبارہ عدالت لے جانے کے بجائئے اپنے ساتھ لے گئی ہے، جس کے بعد دعا کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی اور احاطہ عدالت میں بے ہوش ہوکر گر پڑی، والد مہدی کاظمی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے دعا زہرا سے چیمبر میں ملاقات کی، بچی سے آرام سے بات کی اس نے کہا گھر جانا چاہتی ہوں ، ہم نے جج صاحب سے کہا بچی دوبارہ بیان دینا چاہتی ہے لیکن جج صاحب نے دوبارہ بیان نہیں لیا۔
دعا کا والدین سے ملاقات سے پھر انکار، دعا زہرہ کی والدہ بیٹی کے غم میں نڈھال، عدالتی احاطے میں بے ہوش ہوگئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ #DuaZehra #DuaZahra #SindhHighCourt #ZaheerAhmed #Karachi #KarachiPolice #Taar pic.twitter.com/LuA6TExcBW
— Taar.TV (@taar_tv) June 8, 2022
Discussion about this post