ایک اور نوجوان اور اکلوتا بیٹا موت کی نیند سلا دیا گیا ۔۔ قصور صرف یہ تھا کہ ڈکیتی کے دوران اُس نے مزاحمت کی ۔ اسلام آباد میں بوڑھے ماں باپ کا سہارہ اور 2 بہنوں کا لاڈلہ بھائی دو دن تک موت اور زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد آخر سب کو روتا چھوڑ کر اُس سفر پر جانکلا جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہیں
قاسم اعوان لمز کا گریجویٹ تھا اور فوڈ پانڈا میں منیجر کی خدمات انجام دے رہا تھا۔ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ڈکیتوں نے اسے گھیر لیا۔ چھینا چھپٹی کی تو قاسم اعوان نے مزاحمت کی، بے رحموں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر قاسم اعوان کو لہولہان کردیا۔ زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں دو دن تک ان کا علاج ہوا لیکن پھر سانسوں کی لڑیاں ٹوٹ گئیں۔
جواں سال قاسم اعوان کے اس بے رحمانہ قتل پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی نگرانی ایک ٹیم بنادی ہے جو اُن ڈکتیوں کوسلاخوں کے پیچھے کرنے کی جستجو میں ہوگی، جنہوں نے قاسم اعوان سے جینے کا حق چھینا۔
فوڈ پانڈہ منیجر کو واردات کے دوران فائر لگنے کا معاملہ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔#IslamabadPolice #Ops pic.twitter.com/o7PMIaYzFI
— Islamabad Police (@ICT_Police) June 8, 2022
Discussion about this post