عامر لیاقت حسین کی موت کیسے ہوئی؟ کہیں کوئی ان کی جان کا دشمن تو نہیں بنا ہوا تھا؟ صرف انچاس برس میں یوں اچانک دنیا سے چلے جانے کے بعد کئی سوال جنم لینے لگے؟ آخر بدھ کی رات کمرے سے عامر لیاقت حسین کے چیخنے کی آوازیں کیوں آرہی تھیں؟ پولیس کی عامر لیاقت حسین کے کمرے کی تلاشی اور پوچھ گچھ شروع ہوگئی ہے۔ کئی اہم ریکارڈز قبضے میں لے لیے گئے، اصل وجہ تو پوسٹ مارٹم کے بعد آئے گی کہ آخر وجہ کیا رہی عامر لیاقت حسین کی موت کی؟
عامر لیاقت حسین کو آج تشویش ناک حالت میں اس وقت اسپتال لایا گیا جب صبح انہوں نے کمرے کا دروزہ نہیں کھلا تو ملازم نے اسے توڑ کر ایمبولنس میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پھر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، عامر لیاقت حسین کی یوں اچانک موت نے ہر ایک کو سکتے میں ڈال دیا، ملازم جاوید کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے بدھ کی رات سینے میں درد کی شکایت کا کہا تھا انہیں مشورہ دیا گیا کہ اسپتال چلنے کا لیکن انہون نے انکار کردیا۔
شعلہ بیان مقرر، جنہوں نے جس شعبے میں قدم رکھا کامیابی ان کے دامن کے ساتھ جڑی رہی، سیاست ہوں ، ٹی وی میزبانی ہوں ، حالات حاضرہ ہو یا پھر سوشل میڈیا ۔۔ ایک چل بلے اور کھلنڈری شخصیت کے حامل، عامر لیاقت حسین کئی بار ایم کیو ایم کی طرف سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب رہے۔ جبکہ وفاقی وزیر بھی رہے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2018 میں خداد کالونی سے جیتے ۔
عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں چھوڑیں۔ جبکہ ان کے سوگوارن میں دو بچے بھی شامل ہیں، تیسری بیوی سے شادی سے ناکامی کے بعد وہ اس قدر دل برداشتہ ہوگءے تھے کہ پاکستان چھوڑنے کی بھی بات کررہے تھے ۔
Discussion about this post