کراچی پولیس نے مشہوراینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے سے متعلق چھیپا ویلفیئر کو خط لکھ دیا ہے، جس میں اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ عامر لیاقت حسین کی میت ورثا کے حوالے نہ کی جائے، بلکہ اب لاش کا پوسٹ مارثم ہوگا، تاکہ یہ جان جاسکے کہ عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ کیا تھی۔ خط کے مطابق لاش امانت کے طور پر سرد خانے کے سپرد کی گئی ہے۔ لاش بریگیڈتھانے کاعملہ وصول کرےگا،کسی اورکےحوالےنہ کی جائے۔ خط کے مطابق لاش کسی اورکودی گئی توقانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ پولیس پوسٹ مارٹم کرانے کی مجاز ہے ۔ اگر ورثا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تو عدالت کا حکم نامہ لے کر آئیں ۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی بیگم بشریٰ نے ٹوئٹر پر بتایا تھاکہ عامر لیاقت حسین کے دونوں بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے معذرت کرلی ہے۔
Discussion about this post