دنیا بھر کی طرح کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں بھی پائی جاتی ہیں جو بینڈ سے متعلق کوئی غلط بات یا پھر بینڈ کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے کر اس شخص پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں۔ انہیں وفادار مداحوں کا نشانہ ان دنوں معروف اداکار فہد مصطفیٰ بنے ہوئے ہیں، فہد مصطفیٰ کے مطابق ان کی بیٹی فاطمہ بی ٹی ایس کی بہت بڑی فین ہے اور وہ ان سے سندھی زبان کے بجائے کورین زبان میں بات کرتی ہے۔ اداکار کے اس بیان پر بی ٹی ایس آرمی کا شدید ردعمل سوشل میڈیا پر دکھنے کو مل رہا ہے جہاں پرستار نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھرپور انداز میں کررہے پیں۔
ایک صارف نے اداکار کو مشورہ دیا کہ ہر کوئی اپنے مواد سے پیار کرتا ہے لیکن فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ وہ بی ٹی ایس گروپ سے متعلق تحقیقات کریں۔
Fahad Mustafa if you’re soo genuinely curious about Kpop then maybe research? Why everyone is so in love with their content? What makes their content worth watching? And then maybe you’ll realize what makes your content trashy and unlikeable 🤡
— Amna (@Amnaa_arshad) June 20, 2022
مریم نامی صارف کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اپنی بیٹی کی پسند کا کم از کم احترام ضرور کرنا چاہیے، پورے میڈیا کے سامنے فاطمہ کی پسند کا مذاق اڑانا بہت ہی مضحکہ خیز ہے۔
Fahad mustafa should atleast respect her daughter, making her feel guilty and inferior in front of whole media and making fun of her choices is just so ridiculous
— mariaammi⁷⟭⟬⟭⟬ (@mooniechild2019) June 20, 2022
حبا نامی صارف کے مطابق آپ کون ہوتے ہیں دوسری زبانوں کی بے عزتی کرنے والے اور ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے پسند یا ناپسند کرے”۔
im so so disappoint in fahad mustafa all languages & all artists have respect who are u to disrespect other languages and every individual has a right to whom they like or dislike ajeeb bhai nhin ati tumhari beti ko sindhi tou seekhao & "they speak korean we don’t understand +
— hiba⁷ (@taesdiary_) June 20, 2022
فہد مصطفیٰ پر کڑی تنقیدی کے دوران کچھ مداح ایسے بھی تھے جنھوں نے اداکار کے بیان پر مزاح سے بھرپور اور دلچسپ میمز کے ذریعے بھی اپنا حصہ ڈالا۔
Lol hogaya Fahad mustafa k sath😂 pic.twitter.com/n4J7MEQ8Rf
— Rn⁷ ᴾʳᵒᵒᶠ (@allrounderOT7) June 20, 2022
Doesn’t it looks like on the front seat right side is sitting fahad mustafa daughter, and left side fahad mustafa is sitting and at the back bts army
😂😂😂 pic.twitter.com/AEg6KvhFvq— Sope (@is_not_related) June 20, 2022
اداکار فہد مصطفیٰ نے کیا کہا تھا؟
عید الاضحی کے موقع پر آنے والی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرا خان یوٹیوب شو میں مدعو تھے، جہاں میزبان کی جانب سے فہد مصطفی سے سوال کیا گیا کہ آپ بی ٹی ایس گروپ کے گانے سنتے ہیں جس پر اداکار نے برملا جواب دیا نہیں بالکل بھی نہیں، جس پر میزبان نے پھر سوال کیا کہ آپ کی بیٹی بی ٹی ایس کو سنتی ہے تو آپ کو بھی سننا چاہیے جس پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میں بینڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا مگر میری بیٹی سب جانتی ہے، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اتنی بڑی مداح ہے کہ اسے کورین زبان آگئی ہے مگر سندھی نہیں آئی۔ اداکار نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی مادری زبان بھی بولیں مگر وہ بی ٹی ایس آرمی اور کے پاپ کی دیوانی ہے۔
Discussion about this post