منگل کی صبح پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین متعدد ویب سائٹس کی رسائی حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیے، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی کہ وہ متعدد نیوز اور اخبارات کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں جبکہ اس دوران انہیں اپنی اسکرین پر ‘500 انٹرنل سرور ایرر’ کا پیغام بھی موصول ہورہا ہے، دنیا بھر کے انٹرنیٹ یوزرز لاتعداد کوششوں کے باوجود ویب سائٹس کھولنے میں ناکام اور مشکلات کا شکار رہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا کہ شاید ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا یا پھر انٹرنیٹ کی خرابی ہوسکتی ہے۔
Cyber attack or internet service fault!
Websites of many leading newspapers of Pakistan are not being opened@PTAofficialpk
— Sohail Iqbal Bhatti (@sohaileqbal1) June 21, 2022
تاہم ویب سائٹس کا سسٹم چلانے والی کمپنی ‘کلاؤڈ فلیئر’ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انٹرنیٹ صارفین کو مشکل پیش آنے کی پیچھے سسٹم میں خرابی کی وجہ تھی، جس کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا اور وہ نتائج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کلاؤ فلیئر کے مطابق نیٹ ورک پر کنیکٹویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بڑے خطوں میں سروسز متاثر ہورہی ہے۔
Discussion about this post