وزیراعظم شہباز شریف نے بذریعہ ٹوئٹس بتایا ہے کہ آخر حکومت نے ” سپر ٹیکس ” کیوں لگایا ہے؟ان کے مطابق موجودہ حکومت کے پاس 2 راستے تھے، الیکشن کرائیں اور معیشت کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیں یا پھر پہلے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صرف اور صرف پاکستان کو سامنے رکھا۔ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں معیشت کی بحالی کا منصوبہ ہے۔ سخت فیصلے کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ٹھانی۔ حکومت نے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ہے، دولت مند طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پورا کریں۔ براہ راست ٹیکس سے حاصل رقم مالی مشکلات سے متاثر افراد پر استعمال ہوگی ، میکرو اکنامک استحکام پہلا قدم ہے۔
Government has taken this decision for the purpose of poverty alleviation. We have asked our affluent segment of society to fulfil the national duty by sharing the burden, for it is the poor who have always borne the brunt & rendered sacrifices for the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 24, 2022
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت معاشی خود کفالت حاصل کرنا چاہتی ہے، قومی سلامتی کا معاشی انحصار سے بہت گہرا تعلق ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ سالانہ 15 کروڑ روپے سے زائد کمانے والے کی آمدن پر 1 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
Discussion about this post