ٹوٹی پھوٹی بسیں، دھواں اگلتی شہریوں کو بیماریوں کا تحفہ دیتی کراچی کی خستہ حال بسیں جن میں سفر کرنا بھی دنیا کا مشکل ترین کام لگتا ہے۔ رہی سہی کسر منی بسوں اور کوچز نے پوری کردی ہیں جو سڑکوں پر جب آتی ہیں تو ہوا سے باتیں کرتی ہیں۔ بزرگ مسافروں اور خواتین کو تو دیکھ کر تو یہ بسیں روکتی نہیں ہیں۔
اب انہی مشکلات اور دشواریوں سے چھڑنے جارہی ہے جان کیونکہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ ماڈل کالونی سے ٹاور تک کرے گی یہ سفر ۔ پہلے مرحلے میں 240 بسیں چلائی جارہی ہیں جبکہ شہر بھر میں 7 روٹس بنائے گئے ہیں۔ شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر لال رنگ کی مارکنگ کرکے ان جدید ترین بسوں کے بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔
پیپلز بس سروس کا آج آغاز، کراچی والوں کے لیے بھی ہوگا سفر آرام دہ اور آسان، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔#AbSafarHogaAsaan #Peoplesbus #Sindh #Transport#khidmatmainsubseageysindh #comfortable #Safe #Karachi #BusService #Taar pic.twitter.com/SElTc96r0b
— Taar.TV (@taar_tv) June 27, 2022
معذور افراد بھی کرسکیں گے اس بس سے سفر، وہیں خواتین کے لیے الگ مخصوص نشست ہوں گی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہے۔ جدید اور آرام دہ پیپلز بس سروس کے آغاز پر جہاں کراچی کے باسی خوش اور پرجوش ہیں وہیں فنکار برادری بھی سندھ حکومت کے اس اقدام کو سراہا رہے ہیں، پیپلز بس سروس اس اعتبار سے کراچی والوں کے لیے کسی نعمت یا تحفے سے کم نہیں کہ جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
ایسے میں کراچی والے موٹرسائیکلوں کو چھوڑیں گے گھر میں اور استعمال کریں گے پیپلز بس سروس۔ سندھ حکومت کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے روزگار کے مواقع بھی جنم لیں گے ۔
Discussion about this post